انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنازہ ونمازِ جنازہ،قبراوراس میں اتارنے کا مسنون طریقہ جنازہ نماز جنازہ میت کے لیے اجتماعی دعا کرنے کے لیے مشروع کی گئی ہے؛کیونکہ مومنین کے ایک گروہ کا اکٹھا ہوکر میت کے لیے دعائے مغفرت کرنا، عجیب تاثیر رکھتا ہے، میت پر رحمت الہٰی کے نزول میں دیر نہیں لگتی ،یعنی انفرادی دعا کی بہ نسبت اجتماعی دعا میں قبولیت کی شان زیادہ ہے۔ "وإنما شرعت الصلاة على الميت لأن اجتماع أمة من المؤمنين شافعين للميت له تأثير بليغ في نزول الرحمة عليه " حجۃاللہ البالغہ،باب الجنائز:۱/۴۹۱۔ نمازِ جنازہ کی فضیلت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایمان کی صفت کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے اور اس وقت تک جنازے کے ساتھ رہے جب تک کہ اس پر نماز پڑھی جائے اوراس کے دفن سے فراغت ہو تو وہ ثواب کے دو قیراط لے کر واپس ہوگا، جن میں سے ہر قیراط گویا احد پہاڑ کے برابر ہوگا اورجو آدمی صرف نماز جنازہ پڑھ کے واپس آجائے(دفن ہونے تک ساتھ نہ رہے) تو وہ ثواب کا (ایساہی ) ایک قیراط لے کر واپس ہوگا۔ (بخاری، باب اتباع الجنائز من الایمان، حدیث نمبر:۴۵) حدیث کا مقصد جنازے کے ساتھ جانے اس پر نماز پڑھنے اور دفن میں شرکت کرنے کی ترغیب دینا اور اِس کی فضیلت بیان کرنا ہے، قیراط درہم کا بارہواں حصہ کی بقدر ہوتا ہے، چونکہ اُس زمانہ میں مزدوروں کو ان کے کام کی اجرت قیراط کے حساب سے دی جاتی تھی، اس لیے رسول اللہﷺ نے بھی اس موقع پر قیراط کا لفظ استعمال فرمایا؛ لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح فرمادیا کہ اس کو دنیا کا قیراط(درہم کا بارہواں حصہ) نہ سمجھا جائے؛ بلکہ یہ ثواب آخرت کا قیراط ہوگا جو دنیا کے قیراط کے مقابلہ میں اتنا بڑا ہوگا جتنا احد پہاڑ اس کے مقابلہ میں بڑا اورعظیم الشان ہے، اس کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی واضح کردیا کہ اس پر یہ عظیم ثواب تب ہی ملےگا جب کہ یہ عمل ایمان ویقین کی بنیاد پر اور ثواب ہی کی نیت سے کیا گیا ہو ؛یعنی اس عمل کا اصل محرک اللہ اوررسول کی باتوں پر ایمان ویقین اورآخرت کے ثواب کی امید ہو، لہٰذا اگر کوئی شخص صرف تعلق اوررشتہ داری کے خیال سے یا میت کے گھروالوں کا جی خوش کرنے ہی کی نیت سے یا ایسے ہی کسی دوسرے مقصد سے جنازہ کے ساتھ گیا اورنماز جنازہ اوردفن میں شریک ہوا، اللہ اور رسول کے حکم اورآخرت کا ثواب اس کے پیش نظر تھا ہی نہیں تو وہ اس ثواب کا مستحق نہیں ہوگا، حدیث کے الفاظ "ایمانا واحتسابا" کا یہی مطلب ہے ۔ (تحفۃ الاحوذی:۳/۱۶۱،۹۹۔ ۷/۱۷۱۷،۱۹۰۔ عمدۃ القاری، باب قیام لیلۃ القدر من الایمان:۲/۱۰۶۔ وباب اتباع الجنائز:۲/۲۲۸) نمازِ جنازہ کا حکم مسلمان میت کی نماز جنازہ فرض کفایہ ہے یعنی اگر ایک دو آدمی بھی پڑھ لیں تو سب کے ذمے سے فرض ساقط ہو جائیگا ورنہ گنہگار ہوں گے، اس نماز میں رکوع سجدہ نہیں ہے اورنماز جنازہ مسجد میں نہیں پڑھی جائے گی۔ "عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِﷺ قَالَ صَلُّوا خَلْفَ كُلِّ بَرٍّ وَفَاجِرٍ وَصَلُّوا عَلَى كُلِّ بَرٍّ وَفَاجِرٍ وَجَاهِدُوا مَعَ كُلِّ بَرٍّ وَفَاجِرٍ" سنن الدارِقطنی،باب صفۃ من تجوز الصلاۃ معہ،حدیث نمبر:۱۷۸۸۔ "وَكَلِمَةُ عَلَى لِلْإِيجَابِ وَكَذَا مُوَاظَبَةُ النَّبِيِّﷺ وَأَصْحَابِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالْأُمَّةِ مِنْ لَدُنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى يَوْمِنَا هَذَا عَلَيْهَا ، دَلِيلُ الْفَرْضِيَّةِ وَالْإِجْمَاعُ مُنْعَقِدٌ عَلَى فَرْضِيَّتِهَا أَيْضًا إلَّا أَنَّهَا فَرْضُ كِفَايَةٍ إذَا قَامَ بِهِ الْبَعْضُ يَسْقُطُ عَنْ الْبَاقِينَ ؛ لِأَنَّ مَا هُوَ الْفَرْضُ ، وَهُوَ قَضَاءُ حَقِّ الْمَيِّتِ يَحْصُلُ بِالْبَعْضِ ، وَلَا يُمْكِنُ إيجَابُهَا عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْ آحَادِ النَّاسِ فَصَارَ بِمَنْزِلَةِ الْجِهَادِ ، لَكِنْ لَا يَسَعُ الِاجْتِمَاعُ عَلَى تَرْكِهَا كَالْجِهَادِ " بدائع الصنائع،باب فصل بیان فریضۃ صلاۃ الجنازۃ وکیفیۃ فرضیتھا:۳/۲۸۰۔ "سَمَّاهَا صَلَاةً لَيْسَ فِيهَا رُكُوعٌ وَلَا سُجُودٌ وَلَا يُتَكَلَّمُ فِيهَا وَفِيهَا تَكْبِيرٌ وَتَسْلِيم" بخاری، باب سنۃ الصلاۃ علی الجنازۃ، الخ۔ "عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا شَيْءَ لَهُ" مسنداحمد بن حنبلؒ، مسند ابی ھریرۃ، حدیث نمبر:۹۸۶۵۔ نمازِ جنازہ کی امامت کا مستحق نماز جنازہ امیر المومنین پڑھائیں گے یا پھر نائب امیر یا قاضی شہر یا پھر میت کا ولی یا پھر جو امام مسجد میں مقرر کردہ ہیں وہ پڑھائیں گے۔ "عن علي قال الامام أحق من صلى على جنازة وعن منصور قال ذهبت مع إبراهيم إلى جنازة وهو وليها فأرسل إلى إمام الحي فصلى عليها" مصنف ابن ابی شیبہ، باب مایبدا بہ بالتکبیرۃ الاولی فی الصلاۃ علیہ: ۳/۱۷۱۔ "للحنفية: السلطان إن حضر أو نائبه أحق بالصلاة على الميت بسبب السلطنة، ولأن في التقدم عليه ازدراء به، فإن لم يحضر فالقاضي؛ لأنه صاحب ولاية، فإن لم يحضر فيقدم إمام الحي؛ لأنه رضيه في حياته، فكان أولى بالصلاة عليه في مماته، ثم يقدم الولي الذكر المكلف بترتيب عصوبة أو أولياء النكاح إلا الأب فيقدم على الابن، ويقدم الأقرب فالأقرب كترتيبهم في ولاية الزواج. ولمن له حق التقدم أن يأذن لغيره. ومن له ولاية التقدم أحق ممن أوصى له الميت بالصلاة عليه على المفتى به؛ لأن الوصية باطلة" الفقہ الاسلامی وادلۃ،باب من اولی بالصلاۃ علی الجنائزۃ:۲/۶۲۶۔ نمازِ جنازہ کا مسنون طریقہ میت کو آگے رکھ کر امام اس کے سینہ کے سامنے اس طرح رہے کہ میت اس کے اور قبلہ کے درمیان ہو جائے اور لوگ اس امام کے پیچھے تین یا پانچ یا سات صف بنائیں پھر نیت کرکے امام بآواز بلند اور مقتدی آہستہ تکبیر کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اٹھا کر ناف کے نیچے باندھ لیں پھر "سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ" آخرتک آہستہ پڑھیں؛ پھر امام آواز سے اورمقتدی آہستہ بغیر ہاتھ اٹھائے اور بغیر سر اٹھائے دوسری مرتبہ "اللہُ أَکْبَرْ" کہے اس کے بعد درود شریف پڑھیں جو نماز میں پڑھی جاتی ہے، اس کے بعد دوسری تکبیر کی طرح تیسری تکبیر کہیں اس کے بعد منقول دعا پڑھیں ؛پھر جو تھی تکبیر کہہ کر دونوں طرف سلام پھیردیں۔ "عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ امْرَأَةً مَاتَتْ فِي بَطْنٍ فَصَلَّى عَلَيْهَا النَّبِيُّﷺ فَقَامَ وَسَطَهَا" بخاری،الصلاۃ علی النفساء وسنتھا،حدیث نمبر:۳۲۰۔ "وَهَذَا مُوَافِقٌ لِمَذْهَبِنَا لِمَا ذَكَرْنَا أَنَّهُ يَقُومُ بِحِذَاءِ صَدْرِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا ؛ لِأَنَّ الصَّدْرَ وَسَطُ الْبَدَن" بدائع الصنائع،باب فصل بیان کیفیۃ الصلاۃ علی الجنازہ: ۳/۲۹۱۔ "عَنْ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيُصَلِّي عَلَيْهِ ثَلَاثَةُ صُفُوفٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَوْجَبَ قَالَ فَكَانَ مَالِكٌ إِذَا اسْتَقَلَّ أَهْلَ الْجَنَازَةِ جَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ لِلْحَدِيثِ" ابوداود،باب فی الصفوف علی الجنازۃ، حدیث نمبر:۲۷۵۳۔ "عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رِوَايَةً قَالَ لِلَّهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ اسْمًا مِائَةٌ إِلَّا وَاحِدًا لَا يَحْفَظُهَا أَحَدٌ إِلَّادَخَلَ الْجَنَّةَ وَهُوَ وَتْرٌ يُحِبُّ الْوَتْرَ" بخاری،باب للہ مائۃ اسم غیرواحد،حدیث نمبر:۵۹۳۱۔ "عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِﷺ إِذَا صَلَّى عَلَى الْجَنَازَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ فِى أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى" سنن الدارقطنی،باب وضع الیمنی علی الیسری ورفع، حدیث نمبر:۱۸۵۳۔ "عن الشعبي قال في التكبيرة الاولى يبدأ بحمد الله والثناء عليه والثانية صلاة على النبي صلى الله عليه وسلم والثالثة دعاء للميت والرابعة للتسليم" مصنف ابن ابی شیبہ،باب مایبدابہ بالتکبیرالاولی فی الصلاۃ:۳/۱۷۹۔ "عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : ثَلاَثُ خِلاَلٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِﷺ يَفْعَلُهُنَّ تَرَكَهُنَّ النَّاسُ إِحْدَاهُنَّ التَّسْلِيمُ عَلَى الْجَنَازَةِ مِثْلَ التَّسْلِيمِ فِى الصَّلاَةِ" السنن الکبری للبیھقی، باب من قال یسلم عن یمینہ:۱۸/۲۰۷۔ "عَنْ هِلاَلٍ بن مزيَدٍ ، قَالَ : صَلَّيْت خَلْفَ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ فَسَلَّمَ تَسْلِيمَةً أَوَّلُهَا عَنْ يَمِينِهِ , وَآخِرُهَا عَنْ يساره" مصنف ابن ابی شیبہ،باب التسلیم علی الجنازۃ:۱۱۶۱۸۔ "عَنْ حُرَيْثٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَامِرًا صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ ، وَعَنْ شِمَالِهِ" مصنف ابن ابی شیبہ،باب التسلیم علی الجنازۃ،حدیث نمبر:۱۱۶۲۳۔ بالغ مرد و عورت کی دعا "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا،اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ"۔ (ترمذی،باب مایقول فی الصلاۃ علی المیت،حدیث نمبر:۹۴۵) نابالغ لڑکے کی دعا "اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَسَلَفًا وَاجَعَلْہُ لَنَا أَجْرًاوَذُخْرًا وَاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَ مُشَفَّعًا"۔ (لسنن الکبری للبیہقی،باب السقط یغسل ویکفن ویصلی، حدیث نمبر:۷۰۴۲) نابالغ لڑکی کی دعا "اَللَّھُّمَّ اجْعَلْھَا لَنَا فَرْطًا وَاجْعَلْھَالَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْھَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً"۔ (السنن الکبری لبیہقی، باب السقط یغسل ویکفن ویصلی، حدیث نمبر:۷۰۲) نمازِ جنازہ کے کچھ احکام (۱)اگر کئی جنازے ہوں تو امام کے سامنے پہلے مرد کا جنازہ ہو پھر بچے کا پھر عورت کا ہو۔ (۲)نماز جنازہ مسجد میں نہ پڑھی جائے۔ (۳)نماز جنازہ کے بعد متصلا ًکوئی دعا نہیں۔ (۴)جنازہ تیار ہواوروضو نہ ہو تو تیمم کرے۔ (۵)جو تکبیر چھوٹ جائے اس کو کہہ لے۔ "عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ وَيَقُولُ لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُوا الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ" ابن ماجہ،باب من یستجب ان یلی الامام، حدیث نمبر:۹۶۶۔ "قَوْله (ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ) أَيْ يَقْرَبُونَ مِنْهُمْ فِي هَذَا الْوَصْف قِيلَ هُمْ الْمُرَاهِقُونَ ثُمَّ الصِّبْيَان الْمُمَيِّزُونَ ثُمَّ النِّسَاء" حاشیۃ السندی علی ابن ماجہ، باب من یستجب ان یلی الامام: ۲/۳۴۲۔ "وَلِأَنَّهُمْ هَكَذَا يَقُومُونَ فِي الصَّفِّ خَلْفَ الْإِمَامِ حَالَةَ الْحَيَاةِ فَيُوضَعُونَ كَذَلِكَ بَعْدَ الْمَوْتِ" بدائع الصنائع،باب فصل بیان ماتصح بہ صلاۃ الجناز: ۳/۳۱۳۔ (۲)"عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من صلى على جنازة في المسجد فلا شيء له" مسند احمد بن حنبل، باب مسند ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ، حدیث نمبر :۹۸۶۵۔ (۳)"ولا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة" مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح،باب المشی بالجنازۃ: ۵/۴۳۱۔ (۴)"عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا خِفْتَ أَنْ تَفُوتَكَ الْجِنَازَةُ وَأَنْتَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَتَيَمَّمْ وَصَلِّ" مصنف ابنی ابی شیبہ،فی الرجل یخاف ان تفوتہ الصلاۃ علی الجنازہ وھوغیرمتوضئی،حدیث نمبر:۱۱۵۸۶۔ (۵)"عَنْ إبْرَاهِيمَ ، قَالَ : إذَا فَاتَتْك تَكْبِيرَةٌ ، أَوْ تَكْبِيرَتَانِ عَلَى الْجِنَازَةِ فَبَادِرْ فَكَبِّرْ مَا فَاتَكَ قَبْلَ أَنْ تُرْفَعَ" مصنف ابن ابی شیبہ،في الرجل يفوتہ بعض التکبیر علی الجنازۃ یقضیہ ام لاوماذکرفیہ،حدیث نمبر:۱۱۶۰۱۔ جنازہ اٹھانے کا مستحب طریقہ جب نماز جنازہ سے فارغ ہوجائیں بلا کسی تاخیر کے تدفین کے لیے میت کو لےجائیں، میت کو اٹھاتے وقت سب سے پہلے میت کی چارپائی کا اگلا داہنا پایہ داہنے کندھے پر رکھ کر دس قدم چلیں، اس کے بعد پچھلا داہنا پایہ داہنے کندھے پر رکھ کر دس قدم چلیں اس کے بعد اگلا بایاں پایہ اپنے بائیں کندھے پر رکھ کر چلیں،اس کے بعد پچھلا پایہ بائیں کندھے پر رکھ کر چلیں؛ اس طرح چالیس قدم ہوجائیں گے، مگر جنازے کو تیز قدم لیکر چلیں ؛لیکن اتنی تیز نہ چلیں کہ میت کو حرکت اوراضطراب ہونے لگے اور جو لوگ جنازے کے ساتھ چلنے والے ہوں وہ جنازہ کے پیچھے ذکر جہری کے بغیر پیدل رہیں اور جنازہ کو کندھوں سے نیچے رکھنے سے پہلے نہ بیٹھیں اور قبرستان میں فضول باتیں نہ کریں؛ بلکہ آخرت اورمرنے کے بعد کے حالات کا خیال کریں اور یہ سوچیں کہ ہمیں بھی ایک دن یہاں لایا جائے گا۔ "عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مَنْ اتَّبَعَ جِنَازَةً فَلْيَحْمِلْ بِجَوَانِبِ السَّرِيرِ كُلِّهَا فَإِنَّهُ مِنْ السُّنَّةِ ثُمَّ إِنْ شَاءَ فَلْيَتَطَوَّعْ وَإِنْ شَاءَ فَلْيَدَعْ" سنن ابی ماجہ،باب فی شھود الجنائز،حدیث نمبر:۱۴۶۷۔ "إسماعيل بن كثير أنه كان مع سعيد بن جبير في جنازة ، فحمل سعيد ، فبدأ بمقدم العود الذي على الرأس فجعله على عاتقه الايمن ، ثم رجع إلى طرفه الذي يلي الرجل فحمله على عاتقه الايسر ، ثم جاء طرفه الذي يلي الرأس فجعله على عاتقه" مصنف عبدالرزاق،باب صفۃ حمل النعش، صفحہ نمبر:۳/۵۱۱، حدیث نمبر:۶۵۱۴۔ "عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ يَكُنْ خَيْرًا تُقَدِّمُوهَا إِلَيْهِ وَإِنْ يَكُنْ شَرًّا تَضَعُوهُ عَنْ رِقَابِكُمْ " ترمذی،باب ماجاء فی الاسراع بالجنازۃ،حدیث نمبر:۹۳۶۔ "عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَشْيِ خَلْفَ الْجَنَازَةِ قَالَ مَا دُونَ الْخَبَبِ" ترمذی،باب ماجاء فی المشی خلف الجنازۃ، حدیث نمبر:۹۳۲۔ "عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَنَازَةَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : هَذِهِ مَيْمُونَةُ إِذَارَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلاَ تُزَعْزِعُوهُ ، وَلاَ تُزَلْزِلُوهُ وَارْفُقُوا" السنن الکبری للبیھقی،باب من کرہ شدۃ الاسراع بھا،حدیث نمبر:۷۰۹۸۔ "عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُتْبَعُ الْجَنَازَةُ بِصَوْتٍ" سنن ابی داود،باب فی النار یتبع بھا المیت،حدیث نمبر:۲۷۵۷۔ "عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةٍ فَرَأَى نَاسًا رُكْبَانًا فَقَالَ أَلَا تَسْتَحْيُونَ إِنَّ مَلَائِكَةَ اللَّهِ عَلَى أَقْدَامِهِمْ وَأَنْتُمْ عَلَى ظُهُورِ الدَّوَابِّ" ترمذی،باب ماجاء فی کراھیۃ الرکوب خلف،حدیث نمبر:۹۳۳۔ "عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اتَّبَعَ الْجَنَازَةَ لَمْ يَقْعُدْ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ" ترمذی،باب ماجاء فی الجلوس قبل ان توضع،حدیث نمبر:۹۴۱۔ "عن بعض أصحابه قال رأى عبد الله بن مسعود رجلا يضحك في جنازة فقال أتضحك وأنت تتبع جنازة ، والله لا أكلمك أبدا" شعب الایمان، باب الرابع والستون من شعب الایمان،حدیث نمبر:۸۹۶۷، صفحہ نمبر:۱۹/۲۶۷۔ قبر کی دوصورتیں (۱)لحد(بغلی قبر)۔ (۲)شق۔ بغلی قبر کھودنا بہتر ہے اگر زمین نرم ہو اورلحد کھودنے میں دشواری ہو تو شق کھود ی جائے گی، قبر کم از کم انسان کے نصف قامت گہری ہو اوراس سے زیادہ کی بھی اجازت ہے ؛لیکن قد انسانی سے زیادہ گہری نہ ہو اورلمبائی ہر میت کے قد کے برابر ہو اور قبر اچھی اورکشادہ کھودی جائے نیز قبر زیادہ اونچی نہ ہو۔ "عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّحْدُ لَنَا وَالشَّقُّ لِغَيْرِنَا" ترمذی، باب ماجاء فی قول النبیﷺ اللحد لنا،حدیث نمبر:۹۶۶۔ "وَفِي ذَلِكَ بَيَانُ فَضِيلَةِ اللَّحْدِ وَلَيْسَ فِيهِ نَهْيٌ عَنْ الشَّقِّ ؛ لِأَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ مَعَ جَلَالَةِ قَدْرِهِ فِي الدِّينِ وَالْأَمَانَةِ كَانَ يَصْنَعُهُ وَلِأَنَّهُ لَوْ كَانَ مَنْهِيًّا لَمَا قَالَتْ الصَّحَابَةُ أَيُّهُمَا جَاءَ أَوَّلًا عَمِلَ عَمَلَهُ ، وَلِأَنَّهُ قَدْ يُضْطَرُّ إِلَيْهِ" تحفۃ الاحوذی،ماجاء فی قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم اللحد لنا:۳/۱۰۶۔ "عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ شُكِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِرَاحَاتُ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَحْسِنُوا" ترمذي، بَاب مَاجَاءَ فِي دَفْنِ الشُّهَدَاءِ،حدیث نمبر:۱۶۳۵۔ "زَادَ فِيهِ وَأَعْمِقُوا" ابوداود، بَاب فِي تَعْمِيقِ الْقَبْرِ، حدیث نمبر:۲۸۰۰۔ "وعند الحنفية: مقدار نصف قامة، أو إلى حد الصدر، وإن زاد مقدار قامة فهو أحسن وطوله: على قدر طول الميت" الفقہ الاسلامی وادلتہ،باب صفۃ القبور واحترامھا:۲/۶۶۲۔ "عَنْ أَبِي الْهَيَّاجِ الْأَسَدِيِّ قَالَ قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَلَاأَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَاتَدَعَ تِمْثَالًا إِلَّاطَمَسْتَهُ وَلَاقَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّاسَوَّيْتَهُ" مسلم، باب الامر بتسویۃ القبر:۵/۸۸۔ قبر میں میت کو اتارنے کا طریقہ جب قبر تیار ہوجائے تو میت کی چار پائی قبلہ کی طرف قبر کے کنارے پر لاکررکھیں اورچارپائی کو زمین پر اچھی طرح جمادیں ؛تاکہ مٹی وغیرہ نہ گرے، ضرورت کے موافق دو تین آدمی قبر میں میت کو اتاریں ،میت اگر عورت ہو تو قبر میں اتارتے وقت قبر کے چاروں طرف پردہ کریں، اتارنے والے قبلہ رو کھڑے ہوکر میت کو قبر میں اٹھاکر رکھدیں اور رکھتے وقت "بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہِ" پڑھیں اورمیت کو داہنی کروٹ پر لٹا کر قبلہ رو کردیں، اس کے بعد کفن کی بندھی ہوئی ڈوری کھول دیں ،اس کے بعد کچی اینٹ یا بانس وغیرہ سے لحد کو بند کردیں، جب بانس وغیرہ لگانے لگیں تو کہیں: "اللَّهُمَّ أَجِرْهَا مِنْ الشَّيْطَانِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبَيْهَا وَصَعِّدْ رُوحَهَا وَلَقِّهَا مِنْكَ رِضْوَانًا" اگر زمیں زیادہ نرم ہو تو پکی اینٹ یاتختے سے بند کردیں۔ جب لحد بند کردی جائے تو قبر کو مٹی سے بند کردیا جائے قبر میں مٹی ڈالتے وقت سرہانے کی طرف سے ابتداء کریں ہر شخص دونوں ہاتھوں میں مٹی بھر کر قبر میں ڈالیں پہلی بار "مِنْھَاخَلَقْنَکُمْ "دوسری بار "وَفِیْھَا نُعِیْدُ کُمْ" اور تیسری بار مٹی ڈالتے وقت "وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً أُخْرَیٰ" پڑھے مٹی ڈالنے کے بعد قبر پر پانی چھڑکے، قبر کو اونٹ کی کوہان کی طرح بنائیں اور ایک بالشت سے اونچی نہ بنائیں اورپختہ نہ بنائیں۔ جب قبر بن جائے توسرہانے سورۂ بقرہ شروع سے "مُفْلِحُوْنَ" تک اورپیر کی جانب سورۂ بقرہ کا آخری رکوع "اٰمَنَ الرَّسُوْلُ" سے آخر تک پڑھا جائے اس کے بعد قبلہ رُو ہو کر دعاکریں۔ "عَنْ عَامِرٍ قَالَ غَسَّلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيٌّ وَالْفَضْلُ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَهُمْ أَدْخَلُوهُ قَبْرَهُ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْحَبٌ أَوْ أَبُو مَرْحَبٍ أَنَّهُمْ أَدْخَلُوا مَعَهُمْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَلَمَّا فَرَغَ عَلِيٌّ قَالَ إِنَّمَا يَلِي الرَّجُلَ أَهْلُهُ " "عَنْ أَبِي مَرْحَبٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ نَزَلَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ أَرْبَعَةً " ابوداؤد،باب کم یدخل القبر،حدیث نمبر:۲۷۹۴،۲۷۹۵۔ "عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُ : أَنَّهُ أَتَاهُمْ قَالَ وَنَحْنُ نَدْفِنُ مَيِّتًا وَقَدْ بَسَطَ الثَّوْبَ عَلَى قَبْرِهِ فَجَذَبَ الثَّوْبَ مِنَ الْقَبْرِ وَقَالَ : إِنَّمَا يُصْنَعُ هَذَا بِالنِّسَاءِ" السنن الکبری للبیھقی،باب ماروی فی سترالقبر،حدیث نمبر:۷۳۰۲۔ "عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺكَانَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ مَرَّةً إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِهِ قَالَ مَرَّةً بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ وَقَالَ مَرَّةً بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ترمذی،باب مایقول اذادخل المیت القبر،حدیث نمبر:۹۶۷۔ "عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ حَضَرْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي جِنَازَةٍ فَلَمَّا وَضَعَهَا فِي اللَّحْدِ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ فَلَمَّا أُخِذَ فِي تَسْوِيَةِ اللَّبِنِ عَلَى اللَّحْدِ قَالَ اللَّهُمَّ أَجِرْهَا مِنْ الشَّيْطَانِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبَيْهَا وَصَعِّدْ رُوحَهَا وَلَقِّهَا مِنْكَ رِضْوَانًا قُلْتُ يَا ابْنَ عُمَرَ أَشَيْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ أَمْ قُلْتَهُ بِرَأْيِكَ قَالَ إِنِّي إِذًا لَقَادِرٌ عَلَى الْقَوْلِ بَلْ شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ " ابن ماجہ،ماجاء فی ادخال المیت القبر،حدیث نمبر:۱۵۴۲۔ "عَنْ أَبِى أُمَامَةَ قَالَ : لَمَّا وُضِعَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِﷺ فِى الْقَبْرِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم (مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى) بِسْمِ اللَّهِ وَفِى سَبِيلِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ. فَلَمَّا بَنَى عَلَيْهَا لَحْدَهَا طَفِقَ يَطْرَحُ إِلَيْهِمُ الْجَبُوبَ وَيَقُولُ : سُدُّوا خِلاَلَ اللَّبِنِ ثُمَّ قَالَ أَمَا إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِشَىْءٍ وَلَكِنَّهُ يُطَيِّبُ نَفْسَ الْحَىِّ " السنن الکبری للبیھقی،باب الاذکر لقبور وسد،حدیث نمبر:۶۹۷۳۔ "عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ النَّبِىَّﷺ رُشَّ عَلَى قَبْرِهِ الْمَاءُ ، وَوُضِعَ عَلَيْهِ حَصْبَاءُ مِنْ حَصْبَاءِ الْعَرْصَةِ ، وَرُفِعَ قَبْرُهُ قَدْرَ شِبْرٍ" السنن الکبری للبیھقی،باب لایزاد فی القبر اکثر،حدیث نمبر:۶۹۸۴۔ "عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : رُشَّ عَلَى قَبْرِ النَّبِىِّﷺ الْمَاءُ رَشًّا. قَالَ : وَكَانَ الَّذِى رَشَّ الْمَاءَ عَلَى قَبْرِهِ بِلاَلُ بْنُ رَبَاحٍ بِقِرْبَةٍ بَدَأَ مِنْ قِبَلِ رَأْسَهِ مِنْ شِقِّهِ الأَيْمَنِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى رِجْلَيْهِ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِالْمَاءِ إِلَى الْجِدَارِ لَمْ يَقْدِرْ عَلَى أَنْ يَدُورَ مِنَ الْجِدَارِ" السنن الکبری للبیھقی،باب رش الماء علی القبر ووضع،حدیث نمبر:۶۹۹۰۔ "عن عبد الله بن عمر سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول : إذامات أحدكم فلا تحبسوه وأسرعوا به إلى قبره وليقرأ عند رأسه فاتحة الكتاب وعند رجليه بخاتمة البقرة في قبره" شعب الایمان،باب فصل فی زیارۃ القبور،حدیث نمبر:۸۹۸۶۔ قبرستان کے آداب (۱)مردوں کی طرف متوجہ ہوکر "اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَاأَھْلَ الْقُبُوْرِ، یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ أَنْتُمْ لَنَا سَلَفٌ وَنَحْنُ لَکُمْ خَلَفٌ" کہے۱؎ (۲)جوتااتارکر اندر داخل ہو۲؎(۳)قبر پر نہ بیٹھے۳؎(۴)قبرستان میں استنجاء نہ کرے۴؎ (۵)قبر پر نہ چلے۵؎ (۶)قبر پر یا اس کی طرف رخ کرکے نماز نہ پڑھے۶؎ (۷)اس کے احترام میں غلونہ کرے۷؎ (۸)اس پر خیمہ یا سایہ نہ بنائے۸؎ (۹)اہلِ قبور کے لیے کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھ کر ثواب پہنچائے، ہم یہاں کچھ سورتیں بتلاتے ہیں جو "جو عمل مختصر ثواب زیادہ" کے مصداق ہیں: سورۂ فاتحہ تین بار پڑھنے کا ثواب دو قرآن کے برابر ہے، آیۃ الکرسی پڑھنےکا ثواب ایک چوتھائی قرآن کے برابرہے، سورۂ زلزال ایک مرتبہ پڑھنےکا ثواب چوتھائی کے برابرہے، سورۂ کافرون پڑھنا ایک چوتھائی قرآن کے برابرہے،سورہ نصر چار مرتبہ کا پڑھنا ایک قرآن کے برابر، سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھناایک قرآن کے برابرہے، سورہ ٔیس کا دس قرآن کے برابرثواب ہے۹؎ (۱۰)قبرستان میں سلام،کلام نہ کرے۱۰؎ (۱۱)قبرپر چراغ نہ جلائے۱۱؎ (۱۲)قبر پر مسجد کی تعمیر نہ کرے۱۲؎ (۱۳)اہل قبور کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۱۳؎۔ (۱)"عنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورِ الْمَدِينَةِ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ" سنن الترمذی، باب مایقول الرجل اذا دخل المقابر،حدیث نمبر:۹۷۳۔ (۲)"عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ بَشِيرِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا ابْنَ الْخَصَاصِيَةِ مَا تَنْقِمُ عَلَى اللَّهِ أَصْبَحْتَ تُمَاشِي رَسُولَ اللَّهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَنْقِمُ عَلَى اللَّهِ شَيْئًا كُلُّ خَيْرٍ قَدْ آتَانِيهِ اللَّهُ فَمَرَّ عَلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ أَدْرَكَ هَؤُلَاءِ خَيْرٌ كَثِيرٌ ثُمَّ مَرَّ عَلَى مَقَابِرِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ سَبَقَ هَؤُلَاءِ خَيْرًا كَثِيرًا قَالَ فَالْتَفَتَ فَرَأَى رَجُلًا يَمْشِي بَيْنَ الْمَقَابِرِ فِي نَعْلَيْهِ فَقَالَ يَا صَاحِبَ السِّبْتِيَّتَيْنِ أَلْقِهِمَا" سنن ابی ماجہ، باب ماجاء فی خلع النعلین فی،الخ، حدیث نمبر:۱۵۵۷۔ (۳)"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ فَتَخْلُصَ إِلَى جِلْدِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَى قَبْرٍ" مسلم، باب النھی عن الجلوس علی القبر،حدیث نمبر:۱۶۱۲۔ (۴)"عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : لاَيُحْدَثُ وَسَطَ مَقْبَرَةٍ ، وَلاَ يَبُولُ فِيهَا" مصنف ابن ابی شیبہ،باب فی الرجل یبول اویحدث بین القبور،حدیث نمبر:۱۱۹۰۲، جلدنمبر:۳/۳۳۹۔ (۵)"عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى النَّبِيُّﷺ أَنْ تُجَصَّصَ الْقُبُورُ وَأَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهَا وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهَا وَأَنْ تُوطَأَ" سنن الترمذی،باب ماجاء فی کراھیۃ تجصیص القبور،حدیث نمبر:۹۷۲۔ (۶)"عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا" مسلم، باب النھی عن الجلوس علی القبر،حدیث نمبر:۱۶۱۳۔ (۷)"عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِﷺ أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ أَوْ يُجَصَّصَ زَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَوْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ" نسائی، باب الزیادۃ علی القبر،حدیث نمبر:۲۰۰۰۔ (۸)"عن جَابِرًا يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِﷺ عَنْ تَقْصِيصِ الْقُبُورِ أَوْ يُبْنَى عَلَيْهَا أَوْ يَجْلِسَ عَلَيْهَا أَحَدٌ" نسائی، باب البناء علی القبر،حدیث نمبر:۲۰۰۱۔ (۹)"عن عبد الله بن عمر سمعت النبيﷺ يقول: إذامات أحدكم فلا تحبسوه وأسرعوا به إلى قبره وليقرأ عند رأسه فاتحة الكتاب وعند رجليه بخاتمة البقرة في قبره" شعب الایمان،باب فصل فی زیارۃ القبور،حدیث نمبر:۸۹۸۶۔ "عن أنس بن مالك صاحب النبيﷺ حدثه : أن رسول اللهﷺ سأل رجلا من صحابته فقال أي فلان هل تزوجت قال لا وليس عندي ما أتزوج به قال أليس معك قل هو الله أحد قال بلى قال ربع القرآن قال أليس معك قل ياأيهاالكافرون قال بلى قال ربع القرآن قال أليس معك إذا زلزلت الأرض قال بلى قال ربع القرآن قال أليس معك إذا جاء نصر الله قال بلى قال ربع القرآن قال أليس معك آية الكرسي الله لا إله الا هو قال بلى قال ربع القرآن قال تزوج تزوج تزوج ثلاث مرات" مسند احمد بن حنبل، باب مسند انس بن مالکؓ،حدیث نمبر :۱۳۳۳۳۔ "عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ إِذَا زُلْزِلَتْ عُدِلَتْ لَهُ بِنِصْفِ الْقُرْآنِ وَمَنْ قَرَأَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ عُدِلَتْ لَهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ وَمَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عُدِلَتْ لَهُ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ " ترمذی،باب ماجاء فی اذا زلزت،حدیث نمبر:۲۸۱۸۔ "عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبًا وَقَلْبُ الْقُرْآنِ يس وَمَنْ قَرَأَ يس كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِقِرَاءَتِهَا قِرَاءَةَ الْقُرْآنِ عَشْرَ مَرَّاتٍ" ترمذی،باب ماجاء فی فضل یٰس،حدیث نمبر:۲۸۱۲۔ (۱۰)....................................۔ (۱۱۔۱۲)"عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِﷺ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ" ترمذی،باب ماجاء فی کراھیۃ ان یتخذ علی،حدیث نمبر ۲۹۴۔ (۱۳)"عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا كَانَ لَيْلَتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ إِلَى الْبَقِيعِ فَيَقُولُ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَأَتَاكُمْ مَا تُوعَدُونَ غَدًا مُؤَجَّلُونَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَهْلِ بَقِيعِ الْغَرْقَدِ وَلَمْ يُقِمْ قُتَيْبَةُ قَوْلَهُ وَأَتَاكُمْ" مسلم، باب مایقال عند دخول القبور،حدیث نمبر:۱۶۱۸۔ ایصالِ ثواب کسی کی موت کے بعد اس کی خدمت اوراس کے ساتھ حسن سلوک کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالی سے اس کی لیے مغفرت اوررحمت کی دعا کی جائے اور رحم و کرم کی بھیک مانگی جائے، نماز جنازہ کی خاص غرض و غایت بھی یہی ہے اور زیارت قبور کے سلسلہ میں جو احادیث آئی ہیں ان میں سلام کے ساتھ دعائے مغفرت کا بھی ذکر ہے ،دعائے خیر کے اس طریقہ کے علاوہ اموات کی خدمت اورنفع رسانی کی ایک دوسری صورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی بتائی ہے کہ ان کی طرف سے صدقہ یا اسی طرح کا کوئی دوسرا عمل خیر کر کے اس کا ثواب ان کو ہدیہ کیا جائے "ایصال ثواب" اسی تفصیل کا ایک عنوان ہے ۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سعد بن عبادہ کی والدہ کا انتقال ایسے وقت ہوا کہ خود سعد موجود نہیں تھے(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں گئے ہوئے تھے، جب واپس آئے ) تو رسول اللہﷺ کی خدمت میں انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ میری عدم موجودگی میں میری والدہ کا انتقال ہوگیا تو اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو ان کے لیے نفع مند ہوگا؟(اوران کو اس کا ثواب پہنچے گا) آپ نے فرمایا: ہاں پہنچے گا، انہوں نے عرض کیا، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اپنا باغ (مخراف) میں نے اپنی مرحومہ والدہ کے لیے صدقہ کردیا ۔ (بخاری، باب اذا قال ارضی اوبستانی صدقۃ للہ عن امی فھو جائز،حدیث نمبر:۲۵۵۱) اسی طرح ایک اور حدیث ہے: حضرت عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے دادا عاص بن وائل نے (جن کو اسلام نصیب نہیں ہوا، اپنے بیٹوں کو)وصیت کی تھی کہ ان کی طرف سے سو غلام آزاد کئے جائیں ( اس وصیت کے مطابق ان کے بیٹے) ہشام بن العاص نے اپنے حصے کے پچاس غلام آزاد کردیئے،(دوسرے بیٹے) عمروبن العاص نے بھی ارادہ کیا کہ وہ بھی اپنے حصے کے باقی بچاس غلام آزاد کردیں، لیکن انہوں نے طئے کیا کہ میں رسول اللہﷺ سے دریافت کرکے ایسا کروں گا، چنانچہ وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورعرض کیا: میرے والد نے سو غلام آزاد کرنے کی وصیت کی تھی اور میرے بھائی ہشام نے بچاس اپنی طرف سے آزاد کردئے اور بچاس باقی ہیں تو کیا میں اپنے والد کی طرف سے وہ بچاس غلام آزاد کردوں؟ آپ نے فرمایا: اگر تمہارے والد اسلام و ایمان کے ساتھ دنیا سے گئے ہوتے تو پھر تم ان کی طرف سے غلام آزاد کرتے یا صدقہ کرتے یا حج کرتے تو ان اعمال کا ثواب ان کو پہنچ جاتا ۔ (ابوداؤد ،باب ماجاء فی وصیۃ الحربی یسلم ولیہ،حدیث نمبر:۲۴۹۷) مذکورہ دونوں احادیث ایصال ثواب کے بارے میں بالکل واضح ہیں، اس میں صدقہ کے علاوہ حج سے ایصال ثواب کا بھی ذکر ہے اوراس کے علاوہ دیگر اوراحادیث ہیں جس میں روزے وغیرہ کا ذکر ہے ۔ بہرحال ان احادیث سے یہ بات اصول اور قاعدے کے طورپر معلوم ہوئی کہ اموات کو ان سب اعمال خیر کا ثواب پہنچا یا جاسکتا ہےلیکن ایمان واسلام شرط ہے، اللہ تعالی ہم سب کواس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے،(آمین)۔