انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امام جزری.. (۱)داعی کا کھانے پینے اورلباس وکمائی میں حرام امور سے پرہیز کرنا۔ (۲)اخلاص سے دعاء کرنا۔ (۳)اخلاص سے دعاء کرنا۔ (۴ )دو زانو بیٹھنا۔ (۵)اول وآخر حمد کرنا۔ (۶)درود شریف پڑھنا۔ (۷)دونوں ہاتھ کا پھیلانا۔ (۸)دونوں ہاتھوں کا اٹھانا۔ (۹)ہاتھ مونڈھوں کے کے برابر اٹھانا۔ (۱۰)دونوں ہاتھوں کو کھلا رکھنا۔ (۱۱)دعاء مانگتے وقت باادب رہنا۔ (۱۲)عاجزی کرنا۔ (۱۳)ذلت و مسکنت کا اظہار کرنا۔ (۱۴)نگاہ آسمان کی طرف نہ اٹھانا۔ (۱۵)اسماء ذاتی وصفاتی کا واسطہ دینا۔ (۱۶)دعاء میں بتکلف قافیہ بندی سے پرہیز کرنا۔ (۱۷)دعاء میں گانے کی طرح نہ گائے ۔ (۱۸)انبیاء علیہم السلام کے وسیلے سے دعاء مانگنا۔ (۱۹) پاک وصاف ہونا۔ (۲۰)وضو کرنا۔ (۲۱)رخ قبلہ ہونا۔ (۲۲)دعاء سے قبل نماز پڑہنا۔ (۲۳)اگر امام ہو تو تنہا اپنے لئے نہ مانگنا۔ (۲۴)عزم ویقین کے ساتھ دعاء مانگے۔ (۲۵)انتہائی رغبت واشتیاق سے دعاء مانگنا۔ (۲۶)حضور قلب کے ساتھ تہ دل سے دعاء کرنا اور اچھی امید رکھنا (۲۷)مگرر مانگنا۔ (۲۸)تین مرتبہ کہنا ۔ (۲۹)دعاء میںاصرار و مبالغہ نہ کرنا۔ (۳۰)گناہ اورقطع رحمی کی دعاء نہ کرنا (۳۱)ناممکن شئی کی دعاء نہ کرنا (۳۲) حد سے زیادہ تجاوز نہ کرنا۔ (۳۳)رحمت خداوندی تنگ نہ کرنا،مثلا مجھ پر رحم فرما دوسروں پر رحم نہ فرما۔ (۳۴) اللہ کے نیک بندوں کا واسطہ دینا۔ (۳۵)پست آواز سے دعاء مانگنا۔ (۳۶)گناہ کا اعتراف کرنا۔ (۳۷)دعاء ماثورہ مسنونہ کا اہتمام کرنا۔ (۳۸)جامع دعاؤں کا اختیار کرنا۔ (۳۹ )اپنی ذات سے دعاؤں کی ابتداء کرنا پھر بھائیوں اورمومنین کے لئے دعاء کرنا۔ (۴۰)اپنی حاجتیں مانگنا ۔ (۴۱)دعاء کرنے اورسننے والے آمین کہیں۔ (۴۲)دعاء سے فارغ ہونے کے بعد ہاتھ چہرے پر پھیرنا۔ (۴۳)جلد بازی نہ کرے،یہ نہ کہنے لگے جائے کہ دعاء قبول نہیں ہوئی۔