انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مقدادؓ ابو نعیم نے اور بیہقی نے دلائل النبوۃ میں روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ نے مقداد کے لیے برکت کی دعا فرمائی دعا کا اثر یہ ہوا کہ وہ بہت جلد مال دار ہوگئے اور روپیوں کے گون ان کے گھر جمع ہوگئے مقداد کی بیوی ضباعہ بنت زبیر واقعہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دن مقداد قضائے حاجت کے لیے میدان میں گئے ،آپ کے پاس ایک چوہا سوراخ میں سے ایک اشرفی لاکر ڈال گیا اور پھر دوسری اشرفی بھی یہاں تک کہ سترہ اشرفیاں لاکر ڈال گیا، مقداد یہ سب اشرفیاں لے کر آنحضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ کی تفصیل سنائی، آنحضورﷺ نے دریافت فرمایا کہ مقداد تم نے سوراخ میں تو ہاتھ نہیں ڈالا ، انہوں نے قسم کھاکر کھا کہ نہیں آپ نے فرمایا کہ پس لے جاؤ یہ اللہ کی جانب سے صدقہ ہے تمہارے لیے خدا برکت دے ضباعہ کہتی ہیں کہ ان اشرفیوں میں سے آخری اشرفی ابھی ختم نہ ہونے پائی تھی کہ مقداد کے گھر میں چاندی سے بھرے گون میں نے دیکھے غرارہ کا ترجمہ گون کیاگیا ہے۔