انوار اسلام |
س کتاب ک |
رات کے آخری تہائی کی وضاحت اور اس میں عبادت کا کیا حکم ہے؟ غروبِ آفتاب سے صبحِ صادق تک کا وقت تین حصوں میں تقسیم کردیا جائے تو آخری تہائی مراد ہے، مثلاً آج کل مغرب سے صبحِ صادق تک تقریباً ۹گھنٹے کی رات ہوتی ہے اور سوا ایک بجے تک دوتہائی رات گزر جاتی ہے، سوا ایک بجے سے صبحِ صادق تک وہ وقت ہے جس کی فضیلت حدیث میں بیان کی گئی ہے، اس وقت وضو کرکے چار سے لے کر بارہ رکعتوں تک جتنی اللہ تعالیٰ توفیق دے نمازتہجد میں پڑھنی چاہئے، اس کے بعد جتنی دُعائیں مانگ سکے مانگے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۸۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)