انوار اسلام |
س کتاب ک |
قضاء نمازوں سے متعلق متفرق مسائل واحکام نوافل پڑھنے کے بجائے فرض کی قضاء کرنا چاہئے! سنتِ مؤکدہ کے ادا کرنے کا تو اہتمام کرنا چاہئے، اس لئے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے ان کو باہتمام ادا فرمایا ہے، البتہ سنن مؤکدہ کے علاوہ جو سنن غیر مؤکدہ اور نوافل ہیں ان کے مقابلہ فوت شدہ فرائض کو ادا کرلینا بہتر ہے، کیونکہ فرائض نوافل پر مقدم ہیں، گو بعض فقہاء نے چاشت کی نماز، صلاۃ التسبیح، تحیۃ المسجد ، صلاۃ الاوّابین اور عصر سے پہلے چار رکعت کو بھی سنن مؤکدہ کے حکم میں رکھا ہے، لیکن ظاہر ہے کہ ان کی اہمیت بمقابلہ فرائض اور ان سے متعلقہ سنتوں کے کم ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۳۸۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)