انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تانبہ، پیتل، المونیم، اسٹیل اور پلاسٹک وغیرہ پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ جسم دار اور وہ چیزیں جس میں پانی وغیرہ جذب نہیں ہوتا ہے، جیسے المونیم، پلاسٹک وغیرہ؛ اسی طرح پلاسٹک کا جوتہ، چپل پالش کیا ہوا، یاچمڑے کا، یاباٹا کمپنی کا جودکانوں میں ملتے ہیں، جب نجس ہوجائیں خواہ نجاستِ مرئیہ یاغیرمرئیہ یعنی نظر آنے والی ہو یا نظر نہ آنے والی ہو؛ اس پر اوپر سے پانی ایک ہی دفعہ مسلسل اس قدر چھوڑیں اور ملتے جائیں کہ طہارت کا یقین حاصل ہوجائے، پاک ہوجائے گا یاتین دفعہ مسلسل پانی ڈالنے سے بھی پاک ہوجاتا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۲۷۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۳۱۳،۳۲۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)