انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عراقی معرکے فتح یرموک کے بعد ملک شام میں مذکورہ بالا فتوحات مسلمانوں کو حاصل ہوچکیں تو انہوں نے اب حمص کی طرف جہاں قیصر ہرقل فروکش تھا بڑھنے کی تیاریاں کیں اب ملک شام اور رومی لشکروں کے ساتھ مسلمانوں کی معرکہ آرائیوں کے حالات وواقعات بیان کرنے سے پیشتر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ملکِ عراق کے ان حالات وواقعات کو بھی بیان کردیا جائے،جو خلافت فاروقی کی ابتدا سے لے کر اب تک وقوع پذیر ہوئے تھے، اگر ہم ملکِ شام کے واقعات کی سیر کرتے ہوئے دور تک آگے بڑھ گئے تو پھر ملکِ عراق کے حالات بہت زیادہ پیچھے ہٹ کر شروع سے مطالعہ کرنے میں وہ لطف حاصل نہ ہوسکے گا جو شامی وعراقی معرکہ آرائیوں کی متوازی سیر اورتطابق زمانی کے صحیح تصور سے حاصل ہوسکتا ہے۔