انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** علاقہ گجرات کاٹھیاواڑ پرانے دور میں ان مدارس کی علمی خدمات کا بہت چرچا تھا: (۱)مدرسہ سرخیز، اس کے بانی شیخ احمد کتو تھے سنہ۱۹۲۱ء تک اس مدرسہ کے آثار باقی رہے۔ (۲)مدرسہ شمع برہانی، شیخ محمدعثمان برہانی (۸۶۳ھ) الملقت بہ شمع برہانی اس کے بانی تھے، اس میں حدیث بھی پڑھائی جاتی تھی۔ (۳)مدرسہ شیخ محمدطاہر (۹۸۲ھ)۔ (۴)مدرسہ علویہ عالیہ، احمدآباد۔ (۵)مدرسہ شیخ وجیہ الدین علوی (۹۹۸ھ) شارح "شرح نخبۃ الفکر"۔ (۶)مدرسہ فیض صفا، سلطان عالمگیر۔ (۷)مدرسہ صدر جہاں، احمدآباد۔ (۸)مدرسہ عالیہ، کاٹھیاواڑ۔ (۹)مدرسہ ہدایت بخش سنہ۱۱۰۹ھ میں بنا، شیخ الاسلام اکرام الدین اس کے ناظم تھے، علامہ سیدمرتضیٰ زبیدی (۱۲۰۵ھ) "شارح احیاء العلوم" اسی مدرسہ میں ٹھہرتے اور درس دیتے تھے۔ (۱۰)مدرسہ لاجپور سورت، یہ شیخ سلیمان بن عبدالاحد نے بنایا تھا، انگریزوں نے سنہ۱۲۸۹ھ میں اس پرقبضہ کرلیا اور آہستہ آہستہ اسے بند کردیا، مولانا محمدحسن سملکی بانی جامعہ اسلامیہ ڈابھیل اسی مدرسہ کے پڑھے ہوئے تھے۔