انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** آپﷺ کا تذکرہ توریت وانجیل میں ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ میں نے کعب الاحبار سے پوچھا کہ آپ توریت میں نبی محمد رسول اللہ ﷺ کی کیسی تعریف پاتے ہیں،انہوں نے کہا: " ہم آپ کو اس طرح پاتے ہیں کہ(نام نامی)محمد بن عبداللہ(ﷺ)مقام ولادت مکہ اورہجرت گاہ کھجوروں کا باغ (یعنی مدینہ)ہوگا، آپ ﷺ کی سلطنت شام میں ہوگی،نہ تو آپ(معاذ اللہ)بے ہودہ گفتار ہوں گے نہ بازاروں میں شور وغل کرنے والے،بدی کا بدلہ نہ لیں گے، معاف کردیں گے اور بخش دیں گے" (ابن سعد)