انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز اشراق حدیث پاک میں نماز اشراق کی فضیلت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف ایک مرتبہ جہاد کے لئے لشکر بھیجا جو بہت ہی جلد واپس لوٹ آیا اور ساتھ ہی بہت سارا مال غنیمت لے کر آیا، لوگوں کو بڑا تعجب ہوا کہ اتنی ذراسی مدت میں ایسی بڑی کامیابی اور مال و دولت کے ساتھ واپس آگیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میں تمہیں اس سے بھی کم وقت میں اس مال سے بہت زیادہ غنیمت اور دولت کمانے والی جماعت بتاؤں ، یہ وہ لوگ ہیں، جو صبح کی جماعت میں شریک ہوں اور آفتاب نکلنے تک اسی جگہ بیٹھے رہیں، پھر اس آفتاب کے نکلنے کے بعد (جب مکروه وقت جو تقریبا بیس منٹ رہتا ہے نکل جائے) تو دو رکعت (اشراق کی نماز) پڑھیں؛ یہ لوگ ہیں جو بہت تھوڑے وقت میں بہت زیادہ دولت کمانے والے ہیں۔نیز ان کو ایک حج اور عمرہ کا ثواب بھی ملتا ہے۔حوالہ (ترمذی، شریف:باب ذِكْرِ مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ الْجُلُوسِ فِي الْمَسْجِدِ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حديث نمبر:۵۳۵/۱۰۸،ج /۱) بند