انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صحن مسجد میں جنازہ کی نماز پڑھی جاسکتی ہے یانہیں؟ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے مسجد میں جنازۃ کی نماز پڑھی، اس کے لئے کوئی اجر نہیں؛ اس لئے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور اکثر فقہاء رحمہم اللہ کے نزدیک مسجد میں جنازۃ کی نماز پڑھنا بہتر نہیں؛ اگرصحن مسجد نماز ہی کے لئے مخصوص ہو اور اس حصہ کا بھی مسجد ہی کی طرح احترام کیا جاتا ہو توپھر اس کا حکم بھی مسجد ہی کا ہے اور صحن میں بھی نماز پڑھنا بہتر نہیں؛ البتہ اگرمسجد سے باہر اتنی جگہ نہ ہو کہ وہاں نماز جنازہ ادا کی جاسکے توپھر ضرورتاً مسجد میں بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۹۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۴۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)