انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱)موضوعات ابن جوزیؒ (۵۹۷ھ) بے شک اس کتاب کواولیت کا شرف حاصل ہے؛ مگرچونکہ یہ اس فن کی پہلی محنت ہے؛ اس لیئے آپ سے اس میں کئی فروگذاشتیں ہوئی ہیں؛ لیکن اس میں شبہ نہیں کہ آپ نے اس باب میں ایک بڑا علمی مواد فراہم کیاہے۔ حافظ ابنِ صلاحؒ لکھتے ہیں کہ ابنِ جوزیؒ حدیث کوموضوع قرار دینے میں بہت جلد باز ثابت ہوئے ہیں، آپ نے اس میں بہت سی ضعیف حدیثوں کوبھی موضوع کہہ دیا ہے؛ حالانکہ ایسا نہ ہونا چاہیے تھا؛ یہی نہیں؛ بلکہ کچھ حسن اور صحیح حدیثیں بھی آپ نے موضوعات میں شمار کرڈالیں اور محدثین نے ان پر پھرتعقبات لکھے ہیں۔