انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جس نے یہ دعاء پڑھ لی حضرت عبداللہ بن غنام ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جس نے صبح کے وقت یہ دعاء پڑھ لی،اس نے گویا کہ دن کا شکر ادا کردیا۔ اَللّٰھُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِعْمَۃِ اَوْبِاَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ (ابوداؤد:۶۹۲،ابن سنی:۴۲) ترجمہ: اے اللہ جو بھی نعمت مجھے یا تیری مخلوق میں سے کسی کو ملی وہ تیری ہی طرف سے ہے،تویکتا ویگانہ ہے تیرا کوئی شریک نہیں تیرے ہی لئے حمد تیرے ہی لئے شکر ہے۔ حضرت بکیر بن الاخنس سے مرسلا مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح وشام یہ دعا پڑھ لے، اس سے اس دن یا رات کی نعمتوں کا سوال نہ ہوگا، اس نے گویا کہ نعمتوں کا شکرادا کردیا۔ اَللّٰھُمَّ اَصْبَحْتُ اَشْھَدُ اَنَّھَا مَا اَصَبَحْتُ بِنَامِنْ عَافِیَۃِ وَنِعْمَۃٍ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ فَلَکَ الْحَمْدُ (کنزالعمال:۲/۸۱۶۹) ترجمہ: اے اللہ میں نے صبح کی، میں گواہی دیتا ہوں کہ جن عافیتوں اورنعمتوں کے ساتھ صبح کی وہ سب تیری طرف سے تھیں،تو تنہا ہے،تیرا کوئی شریک نہیں،تیرے ہی لئے تعریف ہے۔ اورشام کو اللھم اصبحت کی جگہ اللھم امسیت کہے۔ حضرت ابوہریرہؓ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب صبح ہوتو یہ دعاء پڑھو۔ اللَّهُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَيْکَ النُّشُورُ (ابی داؤد،باب مایقول اذا اصبح،حدیث نمبر:۴۴۰۶) ترجمہ: اے اللہ آپ ہی کے ساتھ ہم نے صبح و شام کیا،آپ ہی کے حکم سے زندہ آپ ہی کے حکم سے مریں گے آپ ہی کی طرف جانا ہے۔