انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت زید بن ارقم ؓ بیہقی نے دلائل النبوہ میں حضرت زید بن ارقمؓ سے روایت کی ہے کہ زید بن ارقم بیمار ہوئے اور نبی کریمﷺ ان کی عیادت کو تشریف لائے اور آپﷺ نے فرمایا کہ زید تم اس بیماری سے اچھے ہوجاؤگے ؛لیکن اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم میرے بعد زندہ رہوگے اور اندھے ہوجاؤگے ،زید بن ارقم نے عرض کیا میں صبر کرکے ثواب کی آرزو رکھوں گا،آپﷺ نے فرمایا اگرتم صبر کروگے تو بغیر حساب کتاب کے جنت میں جاؤگے ،زید کے بیٹے انیسہ کا بیان ہے کہ نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد زید بن ارقم اندھے ہوگئے تھے، پھر بہت زمانے کے بعد اللہ تعالی نے ان کی آنکھیں اچھی کردیں اور پھر ان کا انتقال ہوا، آنحضرتﷺ کی پیشن گوئی بھی صادق آئی جس بیماری میں آنحضرتﷺ زید کی عیادت کو گئے تھے اس سے اچھا ہونا پھر آنحضرتﷺ کی وفات کے بعد نابینا ہونا یہ سب آپﷺ کی پیشن گوئی کے موافق پیش آیا۔