انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عیینہ بن موسیٰ بن کعبہ موسیٰ بن کعب سندھ کا عامل تھا اُس کے بعد اس کا بیٹا عیینہ عاملِ سندھ مقرر کیا گیا تھا، اس نے سندھ میں منصور کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا، منصور کویہ حال معلوم ہوا تووہ دارالخلافہ سے بصرہ میں آیا اور بصرہ سے عمروبن حفص بن ابی صفوہ عتکی کوسندھ وہند کی سندگورنری عطا کرکے جنگِ عیینہ پرمامور کیا، عمر بن حفص نے سندھ میں پہنچ کرعیینہ کے ساتھ جنگ شروع کی اور بالآخر سندھ پرقبضہ حاصل کرلیا، یہ واقعہ سنہ۱۴۲ھ کا ہے؛ اسی عرصہ میں والی طبرستان نے بغاوت اختیار کی، طبرستان کی طرف خازم بن خزیمہ اور روح بن حاتم بھیجے گئےجنھوں نے طبرستان پرقبضہ حاصل کیا اور عاملِ طبرستان جوایک ایرانی النسل نومسلم تھا خودکشی کرکے مرگیا۔