انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عروہؓ بخاری دارقطنی اور امام احمد نے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ نے عروہ ابن ابی الجعد البارقی کے لیے برکت کی دعا فرمائی عروہ اس دعا کا اثر بتاتے ہیں کہ خدا کی قسم میں کوفہ کے بازار کناسہ میں جاکر کھڑا ہوا تھا اور جب واپس ہوتا تو چالیس ہزار کا نفع اٹھاکرلاتا،بخاری میں یہ بھی ہے کہ عروہ مٹی بھی خریدتے تو نبی کریمﷺ کی دعا کے اثر سے فائدہ اٹھاتے تھے۔