انوار اسلام |
س کتاب ک |
وطن اقامت کیسے باطل ہوتا ہے؟ سفر شرعی سے وطنِ اقامت باطل ہوجاتا ہے، اس کے لے یہ ضروری نہیں کہ وطنِ اقامت سے ہجرت کرے اور پھر کبھی وہاں آنے کا ارادہ نہ ہو، جس جگہ سے گیا ہے اور سامان وہاں موجود ہے، پھر وہ جہاں آئے گا اور پندرہ دن قیام کا ارادہ کرے گا تو وطنِ اقامت بنے گا، اس سے کم کی نیت سے وہ وطنِ اقامت نہیں بنے گا، بلکہ وہ بحکمِ سفر ہی رہے گا، وطنِ اصلی میں داخل ہوتے ہی آدمی مقیم ہوجاتا ہے، چاہے تھوڑی دیر ٹہرے اس کے لئے پندرہ دن کی ضرورت نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۹۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۷۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)