انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح کے وقت ہری لائٹ جلانے کا کیا حکم ہے؟ اسلام میں اس کی کوئی اہمیت نہیں کہ نماز کے وقت لائٹ جلائی جائے یا نہ جلائی جائے اور جلائے جائے تو کس رنگ کی؟ اہمیت اس بات کی ہے کہ اس نماز کو اس کے آداب اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھی جائے، اس لئے یہ نماز پڑھنے والوں کی سہولت اور منتظمین کی صواب دید سے متعلق ہے، تاہم ایسی باتوں کو باہمی اختلاف اور انتشار کا سبب نہ بننے دیجئے (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۰۵،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)