انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دفن کے وقت اگربتی اور لوبان جلانا کیسا ہے؟ قبرستان میں اگربتی اور لوبان جلانا نہیں چاہئے، میت کوغسل دیتے وقت اس تختے کودھونی دینا درست ہے، جس پرغسل دیا جائے؛ نیز کفن کودھونی دے کرمیت کوپہنایا جائے، باقی قبر پرثابت نہیں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۱۴۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)