انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** انبیاء سابقین کا اللہ تعالی سے شرف ہمکلامی قرآن کریم میں متعدد ایسے شواہد ملتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے کتب وصواحف کے علاوہ بھی انبیاء سے کلام فرمایا ہے،یہ ہمکلامی ان صحیفوں یا کتابوں تک محدود نہ تھی مبدا فیض سے ان کی اپنی رہنمائی کے لیے بھی انوار آتے تھے،کتب حدیث میں بھی ایسے وقائع موجود ہیں کہ اللہ تعالی پچھلے نبیوں سے ہمکلام ہوئے،ہمیں اس باب کی آنحضرتﷺ نے خبر دی ہے، حضورﷺ کو ان خبروں کا کیسے پتہ چلا یہ آپ خود سوچیں،یہ حضورﷺ کی بھی وحی غیر متلو ہے۔