انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسائل و فتویٰ مسائل شرعیہ ودارالافتاء ہم اِس سائٹ پر فقہ حنفی کے مطابق ایسے ہی مسائل پیش کریں گے کہ جن پر فتویٰ دیاجاتا ہے،اور اس بات کی کوشش کریں گےکہ ایک مسلمان کو پیدائش سے لے کر موت تک کے جن مسائل کو معلوم کرنا لازم وضروری ہے ،اُن تمام کو مدلل طریقہ پر مختلف عناوین کے تحت پیش کریں، علمائے کرام عام طورپرجو مسائل بتلاتے ہیں یافقہ کی کتابوں میں تحریر کئے جاتے ہیں،وہ بالعموم پُر امن حالات اور جسمانی اعتبار سے مکمل صحت مند ہونے کے لحاظ سے ہوتے ہیں، اگر کسی کا کوئی خاص حال ہو یا کسی کوکوئی عذرِ شرعی پیش آجائے ، تو چونکہ شریعتِ مطہرہ میں آسانی اور وسعت ہے ،اس لئےشریعت نےخراب حالات کے احکام اورمعذوروں کے احکام میں خاصی تخفیف رکھی ہے،جوپُرامن حالات اورجسمانی صحتمندی کے احکام سے مختلف ہوتےہیں،جن کوعلمائے کرام ومفتیانِ عظام سے دریافت کیا جاسکتاہے،اسی لئے﴾ فتویٰ یعنی حکمِ شرعی﴿ جیسےحالات واشخاص ہوتے ہیں، اُن کے لحاظ سے دیا جاتا ہے،جس کا جیسا حال وسوال ہوگا اسی کے مطابق فتویٰ بھی ہوگا،چونکہ ہر ایک کے احوال و جسمانی قُویٰ الگ الگ ہوتے ہیں، اس لئےہر ایک کے حق میں فتویٰ بھی الگ الگ ہوسکتا ہے۔الغرض ! ہم اِس عنوان﴾ مسائل وفتاوی﴿ کےتحت﴾ شرعی مسائل﴿ پیش کررہے ہیں،جن میں عبادات،معاملات،معاشرت وغیرہ سےمتعلق ضروری،اصولی اور بنیادی مسائل مدلل طریقہ پر باحوالہ ہوگےاور﴾ روز مرہ کے پیش آمدہ مسائل﴿ کے تحت ہم عوام کی سہولت کی خاطر اُن مسائل وجزئیات کوپیش کر رہے ہیں،جن کو عام طور پرلوگ علمائے کرام ومفتیانِ عظام سے دریافت کرتے رہتے ہیں، اُن کومستند کتب ِفتاوی سے منتخب کرکے، مرتب طریقہ پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ مسئلہ دریافت کرنےوالے کو اپنا مسئلہ دریافت کرنے سے پہلے ہی مسئلہ کاحکمِ شرعی معلوم ہوجائے،اورسوال مرتب کرنے کی زحمت و جواب کے انتظار سے بچ جائے،اور اسی طرح ﴾ حلال وحرام﴿ کے تحت کونسے چرند پرند، کونسی قدرتی اشیاء ،کونسی مصنوعی اشیاء اورکونسے کام وملازمتیں حلال ہیں؟ اور کونسے حرام ؟اُن کو مرتب طریقہ پر باحوالہ پیش کرنے کی کوشش کررہےہیں ،اور اسی طرح ﴾ نئے مسائل﴿ کے تحت جدید فقہی مسائل مثلاً بینکنگ،انشورنس،شیرز،تجارت کی نئی نئی شکلیں وصورتیں اورالکٹرانک میڈیا واشیاء کا استعمال،جدید میڈیکل ومیڈیسن کی جائز وناجائز شکلیں اور رویتِ ہلال وغیرہ پرمشتمل جدید مسائل وجزئیات کے شرعی احکام پیش کئےجائیں گے، اور اسی طرح﴾ دریافت شدہ مسائل﴿ کے تحت ہماری سائٹ پر جتنے مسائل دریافت کئے گئے ہیں،اُن تمام کو باب کی مناسبت سے مرتب طریقہ پرسوال وجواب دونوں کو محفوظ رکھا جائےگا،تاکہ آپ جب چاہیں دیکھ سکیں اور اس کے علاوہ ہماری سائٹ پر﴾ دارُالاِفتاء﴿ بھی موجود ہے آپ اپنے مسئلہ کا شرعی حل دریافت کرنےکے لئے کبھی بھی کسی بھی شرعی مسئلہ سےمتعلق اُس سے رجوع ہوسکتے ہیں،جو آپ کے دریافت شدہ مسائل کا جلد از جلد جواب دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔