انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اہلبیت کے فضائل کا اعتراف یزید نے امام حسینؓ کے سر سے مخاطب ہوکر کہا کہ حسینؓ اگر میں تمہارے ساتھ ہوتا تو کبھی تم کو قتل نہ کرتا،پھر حاضر ین سے مخاطب ہوا کہ تم لوگ جانتے ہو ان کا یہ انجام کیوں ہوا؟ اس لئے ہوا کہ یہ کہتے تھے کہ ان کے باپ علیؓ میرے باپ سے ان کی ماں فاطمہؓ میری ماں سے ان کے دادا رسول اللہ ﷺ میرے دادا سے بہتر تھے، یہ ہے کہ ان کے باپ اورمیرے باپ نے خدا سے محاکمہ چاہا اورلوگوں کو معلوم ہے کہ خدانے کس کے حق میں فیصلہ دیا ان کا یہ کہنا کہ ان کی ماں میری ماں سے بہتر تھیں تو میری عمر کی قسم مجھے اعتراف ہے کہ ان کی ماں میری ماں سے بہتر تھیں اوران کا یہ کہنا کہ ان کے نانارسول اللہ ﷺ میرے دادا سے بہتر تھے، تو میں اپنی عمر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کوئی وہ مسلمان جو خدا اور یوم قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہم میں سے کسی کو رسول اللہ ﷺ کا مثل نہیں ٹھہراسکتا مگر افسوس انہوں نے قل اللھم مالک الملک کا خدائی فرمان نہیں پڑھا تھا۔