انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رعایا کی خبر گیری ابن زبیرؓ کا زمانہ سراسر شور و فتن تھا، اس لئے انہیں بیک وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن یہ اپنے حسن انتظام سے ان سب پر قابو حاصل کرلیتے ، مصعب کے قتل کے بعد ان پر بڑا نازک وقت آگیا تھا، بصرہ کے تمام سواد پر خارجیوں نے قبضہ کرلیا تھا، خاص بصرہ کا بھی محاصرہ کرچکے تھے باشندگان بصرہ ان کے ہاتھوں مصیبت میں مبتلا تھے، مہلب بن ابی صفرہ نے جو ابن زبیرؓ کی طرف سے خراسان کے عامل تھے ادھر توجہ کی اور خوارج کو بصرہ کے علاقہ سے نکل کر اہل بصرہ کو ان کے مظالم سے نجا ت دلائی۔ (یعقوبی:۲/۳۱۶)