انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسافر قصر کب کرے اور کب نہ کرے، اِس سلسلہ کے مسائل واحکام جنگی قیدیوں کے لئے حکمِ قصر کا مدار کیا ہے؟ نماز کے قصر و اتمام کا مدار اقامتِ اختیاری و اضطراری نہیں بلکہ اس کا مدار پندرہ روز تک اقامت کے تیقن اور عدم تیقُّن پر ہے، چنانچہ بیوی، خادم، غلام اور قیدی کی اقامت اختیار نہیں ہوتی بلکہ شوہر اور مولیٰ کی اقامت کے تابع اور غیر اختیاری ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جب انہیں پندرہ روز تک شوہر اور مولیٰ کی اقامت کا علم ہوجائے تو ان پر اتمام ضروری ہے، اس لئے جنگی قیدی کو اگر قرائن سے یقین ہوجائے کہ پندرہ روز تک اسے اسی مقام پر رکھا جائے گا تو اس پر اتمام ضروری ہے قصر جائز نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۷۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)