انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت حارث بن خالدؓ نام ونسب حارث نام، والد کا نام خالد تھا، نسب نامہ یہ ہے ،حارث بن خالد بن صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔ اسلام وہجرت دعوت کے ابتدائی زمانہ میں اسلام لائے اوردوسری ہجرت میں مع اپنی اہلیہ ریطہ کے حبشہ گئے۔ (ابن سعد،جزء۴،ق۱:۹۵) وفات حبشہ میں ان کے چاراولادیں ہوئیں، موسیٰ،عائشہ،زینب اورفاطمہ ،حبشہ سے مدینہ کی واپسی میں ایک مقام پر پانی پیا، اس میں سمیت تھی، اس کے اثر سے گھر کا گھر صاف ہوگیا، البتہ خودبچ گئے اور راہ خدا میں پورے گھر کو دفنا کر یکہ وتنہا مدینہ آئے،آنحضرتﷺ نے ان کی دلجمعی کے لیے یزید بن ہاشم کے غلام کی لڑکی سے شادی کردی۔ (اصابہ:۱/۲۹۰)