انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نفع اور سلامتی حضرت ابرہیم تیمی نے اپنے والد سے نقل کیا ہے کہ ہم لوگوں کو جب آپ ﷺ نے ایک سریہ میں روانہ کیا تو حکم دیا کہ ہم لوگ اسے صبح و شام پڑھا کریں۔ أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ، فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا اِلٰہَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِيمِ ، وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلٰهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْکَافِرُونَ ، وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ (المومنون:۱۱۴) ترجمہ: سوکیا تم خیال رکھتے ہو ہم نے تم کو بیکار بنایا اورتم ہمارے پاس پھر کر نہ آؤ گے،بلند وبالا ہے،اللہ جو ھق بادشاہ ہے،کوئی معبود نہیں سوائے اس کے،بزرگ عرش کا رب ہے،جو کوئی اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کی عبادت کرے،جس کی کوئی دلیل نہ ہو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے، یقیناً کافروں کو کامیابی نہ ہوگی آپ کہئے اے میرے رب مغفرت کیجئے رحم کیجئے آپ بہترین رحم کرنے والے ہیں۔