انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عصر کے بعد دعاء و ذکر کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟ جمعہ کے دن غروبِ آفتاب کے وقت کی دعاء کے قبول ومستجاب ہونے کی حدیث تو ہے ہی اور بہت سے اہل علم کی رائے ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کی جس گھڑی کو دعاء کی قبولیت کی ساعت قرار دیا ہے، وہ یہی وقت ہے، لیکن عام دنوں میں بھی غروب آفتاب کے قریب ذکر و دعاء کا خصوصی اہتمام احادیث میں مروی ہے، مشہور محدث امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "عصر کے بعد دن کے اخیر حصہ میں زیادہ سے زیادہ ذکر کرنا مستحب ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ صبح وشام اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز عصر سے غروب آفتاب تک ذاکرین کے ساتھ رکا رہنا مجھے اولادِ اسماعیلؑ میں آٹھ غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے"۔ واضح ہو کہ دعاء بھی من جملہ اذکار کے ہے، اس لئے دعاء اور دیگر اذکار دونوں اس حدیث میں شامل ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۰۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)