انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سریہ حضرت شجاع بن وہب اسدی بجانب سیّ(ربیع الاول۸ہجری) حضور اکرمﷺ نے حضرت شجاع ؓ بن وہب اسدی کو چوبیس آدمیوں کے ساتھ سی ّ کی طرف بھیجا جو معدن کے پیچھے رکبہ کی جانب ہے ، یہ مدینہ سے پانچ رات کے فاصلہ پر ہے ، یہ لشکر دن کے وقت چھپا رہتا اور رات کے وقت سفر کرتا یہاں تک کہ ہوازن کے جتھے کو غفلت کی حالت میں اچانک ان پر حملہ کر دیا اورمال غنیمت میں بہت سارے اونٹ اور بکریاں لے کرمدینہ واپس آگئے(ابن سعد)۔ شجاع ؓ بن وہب اسدی سابقون اولون اور ہجرت حبشہ کرنے والوں میں شامل تھے، وہ غزؤہ بدر میں بھی شریک تھے، حضوراکرم ﷺ نے انھیں اس سریہ کے علاوہ حارث بن ابی شمر اور جبلہ بن ایہم کی طرف بھیجا تھا، حضرت شجاع ؓ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے ،سیّ…یہ بصرہ سے مکہ کی طرف جانے والی شاہراہ پر واقع ایک جنگل ہے جہاں چور پناہ لیا کرتے تھے۔