انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں سجدۂ تلاوت بھول گیا تو کیا کرے؟ نماز میں آیتِ سجدہ پڑھی مگر سجدہ کرنا بھول گیا اور سلام پھیردیا تو اب اگر سلام کے بعد یا آیا تو سجدۂ تلاوت کرکے تشہد دوبارہ پڑھے پھر سجدۂ سہو کرکے حسبِ قاعدہ نماز پوری کرے، اگر آیتِ سجدہ کے بعد دو یا زیادہ آیات پڑھنے کے بعد نماز کے اندر ہی یاد آگیا تو بہتر یہ ہے کہ فوراً سجدہ کرلے، جس رکن میں یاد آنے پر سجدہ کیا اس رکن کا اعادہ کرنا مستحب ہے، آخرِ نماز تک سجدہ کی تاخیر بھی جائز ہے ، البتہ قعدۂ اخیرہ کے درمیان یا اس کے بعد سجدہ کیا تو قعدہ کا اعادہ فرض اور تشہد کا اعادہ واجب ہے اور بہتر صورت سجدۂ سہو واجب ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۶۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)