انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** محل وقوع اورتقسیم ملکی ایشیا کے نقشہ میں جنوب کی جانب ہندوستان سے مغرب کی طرف ایک بہت بڑا مستطیل نما جزیرہ نما نظر آتا ہے اسی کو جزیرۃ العرب یا ملکِ عرب کہتے ہیں جس کی حدود اربعہ یہ ہیں: مشرق میں خلیج فارس اوربحر عمان،جنوب میں بحر عرب یا بحر ہند،مغرب میں بحر قلزم اورنہر سوئز،شمال میں ملک عرب کا رقبہ بارہ تیرہ لاکھ میل مربع ہے جس میں چار پانچ لاکھ میل مربع کے قریب خالص ریگستانی اور غیر آباد رقبے شامل ہیں، سب سے مشہور ریگستان الربع الخالی یا الدھنا کے نام سے موسوم ہے جس کا رقبہ ڈھائی لاکھ میل مربع ہے اور وسطِ عرب میں مائل بجنوب ومشرق واقع ہے، اس ریگستانِ عظیم کے شمال میں الحسایا بحرین کا صوبہ ہے جو خلیج فارس کے ربع خالی کے شمال ومشرق میں عمان کا صوبہ ہے جس میں دارالصدر اورمشہور شہر مسقط ہے یہ صوبہ بحر عمان کے ساحل پر واقع ہے،ربع خالی کے جنوب ومشرق میں حضر موت اورمہرہ کے صوبے ہیں جو بحر عرب اور بحر ہند کے ساحل پر واقع ہیں، ربع خالی کے جنوب و مغرب میں یمن کا مشہور صوبہ ہے جس کا سب سے مشہور شہر صنعاء ہے یہ صوبہ بحر ہند اوربحر قلزم کے ساحل پر واقع ہے،اسی میں عدن اورجدہ کے بندرگاہ ہیں،ربع خالی کے مغرب اور یمن کے شمار میں نجران کا صوبہ ہے جو بحر قلزم کے ساحل پر واقع ہے،ظہورِ اسلام کے وقت یہ صوبہ ملک عرب میں عیسائیوں کا مرکزی مقام تھا، ربع خالی کے مغرب اور نجران کے شمال میں عسیر کا صوبہ ہے جو بحر قلزم کے ساحل پر واقع ہے،نجران اورعسیر دونوں صوبے صوبہ یمن کے حصے سمجھے جاتے ہیں، عسیر کے شمال میں جو بحر قلزم کے ساحل پر ایک چھوٹا سا علاقہ تہامہ ہے وہ حجاز میں شامل یعنی حجاز کا جنوبی حصہ سمجھا جاتا ہے ،ربع خالی کے شمال میں بہ شکل مربع نجد کا وسیع صوبہ ہے جس کے مشرق میں صوبہ بحرین،مغرب میں صوبہ حجاز اورشمال میں میں صحرائے شام واقع ہے،نجد کے جنوبی و مشرقی حصہ کا نام یمامہ ہے،نجد کے مشرق اوربحر قلزم کے مغرب میں صوبہ حجاز واقع ہے جس میں مکہ مدینہ اور جدہ وینبوع کے بندرگاہ واقع ہیں، حجاز کے مغرب اور نجد کے شمال و مشرق میں ایک چھوٹا سا علاقہ خیبر ہے،شام وحجازونجد کے ما بین ایک علاقہ حجر ہے ،ربع خالی کے اندر حضر موت ویمامہ کے درمیان الاحقاف ایک مشہور غیر آباد رقبہ ہے جو کسی زمانہ میں قوم عاد کا مسکن تھا ان تمام مذکورہ بالا مقامات پر نقشہ میں نظر ڈال لینے سے ملک عرب کے صوبوں اورمشہور علاقوں کا صحیح تصور ذہن میں قائم ہوسکتا ہے۔