انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دھوبی کے دُھلے ہوئے کپڑوں کا حکم اصل میں توکسی دھوبی کومقرر کرتے وقت اس بات کا اطمینان کرنا چاہیے کہ وہ کپڑوں کوپاک کرکے دھوتا ہے یانہیں؟ لیکن جب تک ناپاک پانی سے دھونے کا صرف اندیشہ ہو اس وقت تک ابتلائے عام (عوام اختیار کرنے) کی بناء پران کی طہارت ہی کا حکم کیا جاتا ہے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۳۵۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۳۴۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)