انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حدیث کی فارسی شروح صحیح بخاری کی شروح میں شیخ نورالحق محدث دہلویؒ (۱۰۷۳ھ) کی شرح تیسیری القاری کا ذکر آچکا ہے، مشکوٰۃ کی شروح میں شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ (۱۰۵۲ھ) کی شرح "اشعۃ اللمعات" کا ذکر آچکا ہے شیعہ کی "کافی کلینی" کا فارسی ترجمہ خلیل قروینی نے کیا ہے اور "مَن لایحضرہ الفقیہ" کا ترجمہ ملاتقی مجلسی اوّل نے کیا ہے۔ مذکورہ بالا شروح وحواشی کے ذکر میں گوبہت سی اردو شروح کا ذکر بھی آچکا ہے؛ لیکن اُردودان طبقہ کوخصوصی طور پر ادھر متوجہ کرتے ہوئے حدیث کی اُردو شرح کا علیحدہ ذکر بھی کیا جاتا ہے۔