انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علیؓ سے متعلق امام احمد نے حضرت علی سے روایت کیا ہے کہ حضرت علی کہتے ہیں مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے علی تیرا حاصل حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے مثل ہے کہ ان کو یہود نے دشمن رکھا یہاں تک کہ ان کی والدہ کو تہمت لگائی اور نصاری نے ان کو دوست رکھا یہاں تک کہ ان کو اس مرتبہ پر پہنچایا جو مرتبہ ان کانہ تھا۔ مطلب یہ ہےکہ جس طرح حضرت عیسیؑ کی دوستی اور دشمنی میں دوفرقے ہوگئے، اسی طرح تمہاری دوستی اور دشمنی میں بھی دو فرقے ہوجائیں گے، ایک فرقہ برا کہے گا اور دوسرا فرقہ تمہیں اتنا بلند کردے گا جس کے تم اہل نہ ہوگے؛چنانچہ ایسا ہی ہوا خارجی اور ناصبی فرقہ نے آپ کی سخت توہین کی اور آپ پر مختلف تہمتیں تراشیں، اور جھوٹے عیب لگائے اور روافض اور غالی لوگوں نے آپ کو اتنا بلند کیا کے خدا سے ملادیا اعاذناللہ منہ ایک دشمنی میں برباد ہوا اور دوسرا دوستی میں حد سے متجاوز ہوا۔