انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سلطان محمد سلطان محمد نے تخت نشین ہوکر ابواالعلا عثمان کو اپنا وزیر بنایا وزیر عثمان نے اپنا اقتدار جب حد سے زیادہ بڑھایا اورتختِ سلطنت کے لئے مضر ثابت ہونے لگا تو سلطان محمد نے ۷۲۹ھ میں اس کو قتل کرادیا،۷۳۳ھ میں سلطان محمد نے جبل الطارق کو عیسائیوں سے خالی کرالیا،عیسائی اس کے بچانے اورواپس لینے کے لئے بحری وبری فوجوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے، مگر ناکام و نامرادرہے، جبل الطارق سے سلطان محمد غرناطہ کو واپس آرہا تھا کہ ابو العلا عثمان کے بیٹوں اور رشتہ داروں نے موقع پاکر سلطان محمد پر حملہ کیا اور قتل کرڈالا سلطان کے ہمراہی اس کی لاش کو مالقہ لائے اوریہیں دفن کردیا۔