انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۲)ابوبکر بن ابی شیبہ (۲۳۵ھ) ثقہ امام ہیں، عبداللہ بن مبارک، شریک بن عبداللہ القاضی، سفیان بن عیینہ، علی بن مسہر، عباد بن العوام، وکیع بن الجراح، یحییٰ بن سعید القطان، اسماعیل بن عیاس، اسماعیل بن علیہ جیسے محدثین کے شاگرد تھے، ان سے امام بخاری، امام مسلم، امام ابوداؤد، امام نسائی اور ابن ماجہ اور دوسرے کئی محدثین نے حدیث روایت کی ہے، ترمذی میں ان سے کوئی روایت نہیں، ان کی کتاب کا نام "المصنف لابی بکر بن ابی شیبہ" ہے، المصنف ایک خاص طرز کی کتاب کوکہتے ہیں اس سے پہلے "المصنف عبدالرزاق (۲۱۱ھ)" اس نوع کی کتاب معروف تھی، یہ عبدالرزاق بن ہمام حدیث میں امام ابوحنیفہ کے شاگرد ہیں۔