انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غسل ہو نے نہ ہونے یا اُس کے ٹوٹنے سے متعلق مسائل و احکام شہوت کے ساتھ منی نکلنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ شہوت کے ساتھ مطلقاً منی کا نکلنا ناقضِ غسل ہے اور اس کی وجہ سے غسل واجب ہوجاتا ہے؛ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانی یعنی مادۂ منویہ کے انزال سے پانی یعنی غسل واجب ہوجاتا ہے، یہ حکم مطلق ہے، اس میں کسی خاص مقدار کی قید نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۶۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)