انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہیؒ (۱)بندوں سے اللہ تعالیٰ کی محبت رسول اللہ ﷺ کی متابعت پر موقوف ہے ، پس اس زمانہ میں ہدایت کی نشانی اور سعادت کی علامت شریعت کی متابعت ہے ، اس لئے کہ ظاہر باطن کا عنوان ہوا کرتا ہے ۔ (۲)جو چیز تقاضائے شریعت کے مطابق نہیں ہے تو وہ بالاتفاق شیطان کا وسوسہ ہے ۔ (۳)ہر وہ مؤمن جو احکام شریعت کا پابند نہیں ہے اس کے اندر خواہ کتنی ہی توحید و معرفت ہو ، نیز جس قدر بھی خارقِ عادت اور ظہورِ کرامت ہو مگر وہ بھی خطرہ سے مامون نہیں ہے ۔ (۴)کوئی بھی ذکر تلاوتِ کلام اللہ سے بہتر یا بلند نہیں ہے ۔