انوار اسلام |
س کتاب ک |
جماعت قائم ہونے کے وقت کیا کرسکتے ہیں اورکیا نہیں؟ فرض نماز پڑھنے کے دوران جماعت شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ ایک شخص فرض پڑھنا شروع کیا کہ اسی حالت میں جماعت قائم ہوگئی تو اگر رکعتِ اولیٰ کے سجدہ سے قبل امام نماز شروع کردیا (اقامت کا اعتبار نہیں) تو فرض ختم کرکے جماعت کے ساتھ شریک ہوجائے اور اگر رکعتِ اولیٰ کا سجدہ کرچکا ہو مگر دوسری رکعت کا سجدہ نہیں کیا تو چار رکعت کے علاوہ والی نماز کو توڑ کر جماعت میں شامل ہوجائے، اگر دوسری رکعت کا سجدہ کرچکا ہے تو نماز پوری کرلے اور اقتداء نہ کرے، اور چار رکعت والی نماز میں اگر رکعتِ اولیٰ کا سجدہ کرلیا ہو تو دو رکعت مکمل کرکے اقتداء کرے اور اگر تیسری رکعت کا سجدہ کرچکا تو نماز پوری کرکے نفل کی نیت سے اقتداء کرے، سوائے عصر کی نماز کے، غرضیکہ چار رکعت والی نماز میں پہلی رکعت کو سجدہ سے مقید کرنے کے بعد نہ توڑے، بلکہ دورکعت پوری کرلے، اور چار رکعت والی کے علاوہ میں پہلی رکعت کا سجدہ کرنے کے بعد بھی نماز ختم کردے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۵۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)