انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** معوذتین حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ ہر رات جب بستر پر تشریف لاتے تو دونوں ہتھیلیوں کو ملالیتے اورسورہ قل ہو اللہ احد، قل اعوذ برب الفلق ،قل اعوذ برب الناس پڑھ کر دم کرتے پھر جہاں تک ہاتھ جاتا وہاں تک پھیر لیتے ،اولا سر اورچہرے سے شروع فرماتے پھر جسم کا اگلا حصہ تین مرتبہ اسی طرح کرتے ۔ (بخاری:۹۳۵،ابوداؤد:۶۸۹،ترمذی:۳۴۲) فائدہ:سوتے وقت کا یہ عمل مسنون بڑی افادیت رکھتا ہے،بلاء سماوی اورارضی کا دافع ہے،آسیب،سحر،کرتب،خوف ودہشت ،وساوس شیطانیہ اورڈراؤنے خواب کے ازالہ کے لئے نفع بخش ہے،خصوصاً ایسے مواقع میں جہاں آسیب وسحر کرتب،خوف ودہشت کا اندیشہ ہو اوراسی طرح جسے آسیب وسحر کی شکایت ہو اس کا معمول اس کے حملہ کو روکتا ہے اوراس کی طاقت وقوت کو ختم کرتا ہے۔