انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاءمؤمن کا ہتھیارہے حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا :دعاء مومن کا ہتھیار ہے،دین کا ستون ہے،آسمان وزمین کانور ہے۔ (حاکم:۱/۴۹۲،ترغیب :۲/۴۷۹) فائدہ:جس طرح ہتھیار سے انسان دفاع کرتا ہے،اسی طرح دعاء سے مصائب و حوادث دفع ہوتےہیں اورآئندہ کے لئے اس سے حفاظت بھی ہوتی ہے،یہ ایسا خاموش اور محفوظ ہتھیار ہے کہ دشمن اورمخالف کو پتہ بھی نہیں چلتا اور کام ہوجاتا ہے۔