انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جبل احد پر پیشن گوئی امام بخاریؒ حضرت انسؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ ایک مرتبہ جبل احد پر چڑھے، آپﷺ کے ہمراہ ابوبکرؓ عمرؓ عثمانؓ بھی تھے، وہ پہاڑ ہلنے لگا، آپﷺ نے پہاڑ پر اپنا پاؤں مار کرفرمایا:اے احد ٹھہر جا اے احد تجھ پر ایک نبی ہے اور ایک صدیق ہے اور دو شہید ہیں، یعنی نبی تو حضورﷺ ، صدیق حضرت ابوبکرؓ اور دو شہید یعنی حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ ؛چنانچہ جیسا کہ حضورﷺ نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا ،یعنی حضرت عمر ایک مجوسی کے ہاتھ اور حضرت عثمان بلوائیوں کے ہاتھ سے شہید ہوئے۔