انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پل صراط حدیث رسولﷺ سے معلوم ہوتا ہے کہ جہنم پر ایک پل ہے جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہےایمان والے اپنے درجات کے اعتبار سے تیز یا آہستہ اپنے ایمان کی روشنی میں اس پر سے گزرجائیں گے اور کافر کٹ کٹ کر جہنم میں گر جائیں گے۔ (مسلم، باب ادنی اہل الجنۃ منزلۃ فیھا، حدیث نمبر:۲۸۸) قرآن کریم میں ہے: "یَوْمَ لَا یُخْزِی اللہُ النَّبِیَّ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗo نُوْرُہُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَبِاَیْمَانِہِمْ" (التحریم:۸) جس دن کہ اللہ تعالی نبی کو اورجو مسلمان ان کے ساتھ ہیں ان کو رسوانہ کریگا، ان کانور ان کے داہنے اور ان کے سامنے دوڑتا ہوگا۔ (ترجمہ تھانویؒ)