انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب دسترخوان اٹھنے لگے حضرت ابو امامہؓ سے مروی ہے کہ جب دسترخوان اٹھنے لگتا تو آپ ﷺ یہ دعاء پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً کَثِیْراً طَیِّباً مُبَارَکاً فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیِّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنٌی عَنْہُ رَبُّنَا ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہو پاکیزہ ہو،بابرکت ہو،نہ اس پر کفایت کی گئی ہو نہ اسے چھوڑی گئی ،نہ اس سے بے پرواہی کی گئی، اے پروردگار ہمارے۔ (ابن سنی:۴۸۴،ترمذی:۳۴۵۶،ابوداؤد:۵۳۸،بخاری:۸۲۰) حضرت ابوامامہ کی ایک روایت میں یہ دعاء ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانَا، وَاَرْوَانَا غَیْرَ مَکْفِیٍ وَلَا مَکْفُوْر ترجمہ: تعریف اللہ کے لئے جس نے ہمیں کافی کیا سیراب کیا نہ اس پر کفایت نہ انکار نہ ناشکری۔ (بخاری:۲/۸۲۰)