انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱۴)دارالقضا ہرایک شہر کا قاضی اسی شہر کا جج، مجسٹریٹ اور منصف ہوتا تھا؛ اگراس شہر کے عامل گورنر پربھی کوئی شخص دعوے دائر کردیتا تھا تواس گورنر کومعمولی مدعا علیہ کی حیثیت سے قاضی کی عدالت میں حاضر ہونا اور ثبوت پیش کرنا پڑتا تھا؛ غیرمسلموں کے لیے انہیں کی قوم ومذہب کے منصف مقرر تھے جن کی کچہری میں ان کے مقدمات کے فیصلے ہوتے تھے، ان غیرمسلم منصفوں کی عدالت میں غیرمسلموں کے تمام دیوانی اور آپس کے فوج داری مقدمات طے ہوجاتے تھے؛ لیکن اگرایک فریق غیرمسلم ہوتواس حالت میں فریقین رضامندی سے جس عدالت میں چاہیں اپنا مقدمہ لے جائیں؛ لیکن ایسے مقدمات کوقاضی کے یہاں رفع کیا جاسکتا تھا؛ عام طور پرغیرمسلم انپے مقدمات بھی قاضی ہی کی عدالت میں فیصلہ کرانا چاہتے تھے اور ان کوکسی قسم کی شکایت نہ ہوتی تھی