انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیاروح نکلنے کے بعد میت کے پیر قبلہ کی طرف کرنا درست ہے؟ روح جسم سے نکل جانے کے بعد میت کے پیر کوقبلہ کی طرف کردینے کا رواج شرعاً بے اصل اور غلط ہے، ہاں! موت سے پہلے جب موت کے آثار شروع ہوجائیں تواس وقت سرشمال کی طرف اور پیرجنوب کی طرف، رخ قبلہ کی طرف کردیا جائے؛ یہی افضل اور سنت طریقہ ہے؛ اگرچہ کسی مصلحت کی خاطر کوئی دوسری صورت بھی درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۸۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۴۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)