انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** طواف سے فراغت کےبعد ملتزم پر حضرت سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پرآنے کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا پھر دروازہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی پھر ملتزم پر تشریف لائے اوریہ دعاء پڑھی: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ تَعْلَم سَرِیْرَتِیْ وَعَلَانِیَّتِیْ فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِیْ وَتَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَتَعْلَمُ حَاجَتِیْ فَاعْطِنِیْ سُؤْلِیْ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَاناً یُبَاشِرُ قَلْبِیْ وَیَقِیْناً صَادِقاً حَتّٰی اَعْلَمَ اَنَّہُ لَا یُصِیْبُنِیْ اِلَّا مَاکَتَبْتَ لِیْ وَالرِّضَاء بِمَا قَضَیْتَ عَلَّی (ہدایۃ السالک:۱/۷۰) تو حضرت آدم علیہ السلام پر وحی آئی کہ تم نے ایسی دعاء کی جو قبول کی گئی تمہاری اولاد میں سے جو بھی یہ دعا کرے گا اس کے غم و فکر کو دور کردوں گا اور اس کی روزی کو کافی کردوں گا اس کے دل سے فقر کو دور کردوں گا اور اس کو غنی کردوں گا اس کی طرف اسباق کو متوجہ کردوں گا اس کی طرف دنیا ذلیل ہوکر آئے گی،اگرچہ وہ دنیا کو نہ چاہے گا۔