انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب کھانا شروع کرے حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم کھانے پر ہاتھ لگاؤ (یعنی شروع کرو) تو یہ دعاء پڑھو۔ بِسْمِ اللہِ وَعَلیٰ بَرَکَۃِ اللہ شروع ہے اللہ کے نام سے اوراس کی برکت سے۔ (تفسیر مظہری:۱/۳۳۶،حاکم،حصن:۲۵۵) عمر بن ابی سلمہؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے لڑکے تم کھاؤ تو کہو بسم اللہ اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اوراپنے قریب سےکھاؤ۔ (الدعاء:۲/۸۸۶،بخاری:۲/۸۱۰،مسلم:۲/۱۷۲) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم کھانا کھاؤ تو اللہ کا نام لو۔ (ابوداؤد:۵۲۹،ترمذی) حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ کھانے پر اللہ کا نام لو۔ (بخاری:۸۱۰) مسند احمد میں آپ ﷺ کے ایک خادم سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کے سامنے جب کھانا لایا جاتا تو آپ بسم اللہ پڑھتے (اورشروع فرمادیتے)۔