انوار اسلام |
س کتاب ک |
ذکر کے مسائل واحکام سب سے زیادہ بہتر ذکر کونسا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سب سے بہتر ذکر "لا الہ الا اللہ" ہے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ اس حدیث کے راوی ہیں،نیز حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے آپ ﷺ کا ارشاد مروی ہے کہ "جس شخص نے دل کی گہرائی سے اخلاص کے ساتھ "لا الٰہ الا اللہ" کہا وہ قیامت کے دن میری شفاعت کا مستحق ہوگا"۔ پس کلمۂ طیبہ سب سے افضل ذکر ہے اور جس قدر ممکن ہو اس کو پڑھتے رہنا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۹۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)