انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا بےوضو اذان دے سکتے ہیں یا نہیں؟ بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ وضو کی حالت میں اذان دی جائے؛ کیونکہ اذان نماز کی دعوت ہے اور جب ایک شخص نے خود وضو نہیں کیا تو گویا اس نے ابھی اپنے آپ کو نماز کے لئے تیار نہیں کیا اور دوسروں کونماز کی دعوت دے رہا ہے، جوظاہر ہے کہ مناسب عمل نہیں، مناسب طریقہ یہ ہے کہ آدمی پہلے اپنے آپ کوجس کارِخیر کے لئے تیار کرلے دوسروں کو اس کی دعوت دے؛ تاہم اگر بغیر وضو اذان دے ہی دے تو یہ بھی جائز ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۲۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۳۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)