انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں دونوں ہاتھوں سے ٹوپی پہننے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ دورانِ نماز ٹوپی اگر حالتِ سجدہ میں گرجائے تو دونوں ہاتھوں سے سر پر رکھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں اس سلسلہ میں ضابطہ یہ ہے کہ اگر اس قسم کی ٹوپی ہو جو عادتاً ایک ہاتھ سے سر پر رکھی جاتی ہو تو نماز فاسد نہ ہوگی اور اگر ایسی ٹوپی ہو جو عادتاً دو ہاتھوں سے پہنی جاتی ہو تو نماز فاسد ہوجائے گی، کیونکہ یہ عمل کثیر ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۱۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)